ساہیوال، مستحقین کو گزارہ الاونس کی مد میں زکٰوۃ کی رقم جاری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی ساہیوال نے مالی سال 2020-21 کے لیے مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاونس کی دوسری ششماہی قسط کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔ ریگولر گزارہ الاونس کے 3605 مستحقین 9 ہزار روپے فی کس جبکہ بصارت سے محروم 166 افراد 12 ھزار روپے وصول کریں گے۔ یہ بات چئرمین ضلعی زکوہ کمیٹی چودھری عمران احمد کمبوہ نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل فون نمبر پر 8257 سے پیغام موصول ہو گا جس پر وہ اپنے قریبی یو۔ بی۔ ایل اومنی سنٹر / دوکان / فرنچائز سے اپنی پوری رقم وصول کریں گے۔ موصولہ رقم پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سروس چارجز ڈسٹرکٹ زکوٰۃ و عشر کمیٹی ساہیوال نے یو۔ بی۔ ایل اومنی کو ادا کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں