ساہیوال، بااثر افراد کا پرائس کنٹرول ٹیم پر حملہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)با اثر افراد کا پرائس کنٹرول ٹیم پر مبینہ حملہ، سرکاری اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی۔ تھانہ بہادرشاہ کے نواحی گاؤں کوٹ دیوامل میں با اثر افراد طارق، ابوبکروغیرہ نے مسلح ہو کر سپیشل پرائس کنٹرول پر حملہ کردیا جس پر سرکاری اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاؤں کے دکانداروں نے سرکاری احکامات نوٹیفکیشن اور ریٹ لسٹس کو ہوا میں اْڑا رکھا ہے اپنی مرضی کے نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کررہے ہیں گھی 280 روپے فی کلو اور چینی 100 فی کلوگرام کے حساب سے بیچ رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو اطلاع موصول ہوئی جس پر انہوں نے متعلقہ ریونیو سٹاف کی ٹیم بھیجی۔ ڈی سی ساہیوال بابر بشیر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں