ساہیوال، ماسک نہ پہننے پر گرفتاریاں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میں اسک نہ پہننے والے افراد کی گرفتاری اور جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا. ایس ایچ او سٹی ، غلہ منڈی اور تھانہ فتح شیر نے مختلف مقامات پر ماسک نہ پہننے پر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا. دوسری جانب ساہیوال میں 6 بجے کے بعد لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے. کوٹ خادم علی شاہ، فرید ٹاؤن، جہاز گراؤنڈ اور غلہ منڈی میں پولسی گاڑیوں کی آمد کے وقت دکانوں کے شٹر ڈاؤن کر دیے جاتے ہیں جب کہ گاڑی جانے پر کاروبار شروع کردیا جاتا ہے. جہاز گراؤنڈ میں دکانوں کی بتیاں گل کر کے پان، سگریٹ، گٹکا، آئس کریم سر عام فروخت کی جارہی ہے. عوام سڑکوں پر جمع رہتے ہیں پولیس کی جانب سے ہلکی پھلکی کارروائی کے بعد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے. شہریوں نے پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں