ساہیوال، جنسی زیادتی کے بعدخاتون کو زہر دے دیا گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)خاتون سے جنسی زیادتی،گناہ چھپانے کیلئے ملزموں نے چاربچوں کی ماں کو زہردیکرموت کے گھاٹ اتاردیا،مقدمہ درج۔نواحی گاؤں 53جی ڈی کی رہائشی سائرہ کی شادی جہانزیب سے ہوئی۔جہانزیب سائرہ کو بیٹی سمیت سسرال چھوڑآیا۔دوروزبعد ملزم فخرعلی میرعالم خاتون کو ورغلاپھسلاکر اوکاڑہ سے آبادی ٹبی باراں ملزم علی شیربارکے ڈیرہ پر لے گیا اوراس سے زناء حرام کاری کرتارہاملزموں نے بدکاری چھپانے کیلئے سائرہ کوزہردیدیااورسائرہ کی حالت غیرہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیاجہاں زہرکی شدت برداشت نہ کرنے پر ہلاک ہوگئی بعدازاں ملزم اسے جہانزیب کے گھرچھوڑکرفرارہوگئے ۔پولیس نے ایک ملزم فخرمیرعالم کو گرفتارکرکے دوکیخلاف مقدمہ درج کرلیاتاہم ملزم علی شیربارابھی تک گرفتارنہیں ہوسکاعلی شیربارایک سیاسی جماعت کے عہدیدارکاچچابتایاجاتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں