ساہیوال، کورونا کے مزید 5 مریض جاں‌بحق

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میں کورونا کے مشتبہ پانچ مریض ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ۔ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 68ہوگئی ہے ۔24گھنٹوں کے دوران مشتبہ مرنے والے پانچ مریضوں میں خوشی محمد82سالہ فرید ٹائون، محمد اسلم50سالہ138۔نائن ایل ،فریدہ زوجہ عابد 30سالہ 38۔گیارہ ایل ،منظور احمد65سالہ فتح شیر کالونی اور ثمرینہ57سالہ دیپالپور شامل ہیں ۔
ٹیچنگ ہسپتال کرونا آئسو لیشن ایمر جنسی وارڈ میں اس وقت32مریض دا خل زیر علاج ہیں جن میں پانچ پازیٹو ہیں ۔ جبکہ میڈیکل ایمر جنسی وارڈ میں کرونا کی7مشتبہ مریض بھی زیر علاج ہیں ۔ایمر جنسی آئسولیشن وارڈ میں 38ا مریض دم توڑ چکے ہیں جبکہ میڈیکل ایمر جنسی میں متشبہ تیس مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں