سکولز کی بندش، اساتذہ کو حاضر رہنے کا حکم، بچے گلیوں میں

ساہیوال(ایس این این) حکومت پنجاب کے جانب سے کورونا کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے حکم نامے کے باوجود سرکاری اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں حاضر رہنے کا حکم۔سی ای او ایجوکیشن ساہیوال نے لاک ڈاؤن کے دوران اساتذہ کو سکولز میں حاضر رہنے کا حکم جاری کر کے حکومتی رٹ کو چیلنج کر ڈالا۔ ذرائع کے مطابق آج سکولز کی بندش کے حکم نامے کے بعد ساہیوال کے تمام اساتذہ کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ سکولز میں حاضر رہیں ۔ تعلیمی حلقوں نے سی ای او ایجوکیشن ساہیوال کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ایک جانب اعلان کر رہی ہے کہ سکولز کی بندش اساتذہ اور طلبا کو وائرس سے بچانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہے دوسری جانب اساتذہ کو سکولز میں حاضر رہنے کا حکم جاری کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ سکولز آئیں گے اور بچے گلیوں میں کھیلیں گے۔ایسے لاک ڈاؤن سے بہتر تھا کہ تعلیمی عمل جاری رکھا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں