قربانی کا گوشت برائے فروخت

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت میں قربانی کا گوشت صرف تقسیم ہی نہیں ہوتا بلکہ سستے داموں فروخت بھی ہوتا ہے ۔ پیشہ ورگروہ کے افراد گھروں سے قربانی کا گوشت اکٹھا کرکے فروخت کرتے ہیں ۔
کوئٹہ کا باچاخان چوک سال عید الضحیٰ پر قربانی کےگوشت کی فروخت کا مرکزبن جا تا ہے۔ ماضی کی طرح اس سال بھی یہاں پیشہ ور بھکاریوں نے شہر میں جمع کئے گئے گوشت کی سیل لگا دی۔بکرے، گائے، اونٹ کا چھوٹا بڑا گوشت ، ناپ تول کے بغیر پورے تھیلے کی بولی لگا کر فروخت کیا جاتا ہے۔بھکاریوں کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے وہ خیرات میں ملنے والا گوشت کھانے کے بجائے فروخت کر دیتے ہیں ۔

سستا گوشت خریدنے کیلئے غریب بھی آتے ہیں اور بعض روایتی بیوپاری بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔قربانی کا یہ گوشت جہاں فروخت کرنے والوں کے لیے آمدنی کا ذریعہ بن رہا ہے وہیں قربانی سے محروم افراد کو بھی سبزی کی قیمت پر گوشت مل جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں