ساہیوال، ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاسپورٹ آفس سیل

ساہیوال ( بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی بڑی کارروائی، ٹیکس ادا نہ کرنے پر پاسپورٹ آ فس کو سیل کر دیا.بلڈنگ مالک غلام احمد کے ذمہ بھاری رقم بقایا تھی،ضلعی ایکسائزوٹیکسیشن آ فیسر خالد ظہور گجر کی ہدایت پر انسپکٹر مہر ہارون حبیب نے سفارشوں کو رد کرتے ہوئے پاسپورٹ آ فس کی عمارت کو سیل کردیا محکمہ ایکسائزنے قانون کی عمل داری قائم کرتے ہوئے پاسپورٹ آ فس کی عمارت کو سیل کر دیاذرائع کے مطابق پاسپورٹ آ فس کی عمارت کے ما لک غلام احمد کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک لاکھ سے زائد کی رقم بقایا تھی بااثر مالک بار بار کے نوٹسوں کے باوجود ادائیگی کرنے کی بجائے سفارشیں کرواتا رہا ایکسائزآفیسر خالد ظہور گجر کی ہدایت پر رانا جاوید اسسٹنٹ ایکسائز آفیسر اور انسپکٹر مہر ہارون حبیب نے پاسپورٹ آ فس کی عمارت کو سیل کردیا عوامی سماجی حلقوں نے بڑی کاروائی کرنے پر ایکسائزٹیم کی کاکردگی کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں