فرید ٹاؤن مسجد میں ہنگامہ آرائی، سکول ٹیچرسمیت 8 گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پولیس فرید ٹاؤن نے رامے ٹاؤن مسجد میں ہنگامہ آرائی کر نے کے الزام میں ایک سکول ٹیچر سمیت 8ملزموں کو گرفتار کر لیا اور28ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق رامے ٹاؤن کی مسجد کی انتظامیہ کے اصغر رامے اور سکول ٹیچر ماسٹر کامران کے در میان مسجد کی اراضی پر قبضہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ سوموار کی رات تراویح کے وقت اصغر رامے اور ماسٹر کامران کے در میان مسجد کے اندر پھڈا ہوگیا اور ہنگامہ آرائی ہوئی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر 8ملزموں ماسٹر کامران،فیضان اکرم،ارسلان اکرم،شہزاد اکرم،شہباز اکرم،فرحان اسلم ،سلیمان اسلم اور خالد بھٹو کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر انکے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس ہنگامہ آرائی میں اصغر رامے زخمی ہو گئے ۔پولیس فرید ٹاؤن نے عابد رامے کی مد عیت میں 28ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں