ساہیوال، ڈکیتی کی واردات،شہری موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم

ساہیوال(ایس این این ) ڈاکو ایک لاکھ69 ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔موکل کالونی شمالی روڈ قبرستان کے قریب تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک بیو پاری یامین سے موٹر سائیکل ایس ایل ایم518 اور نقدی15ہزار روپے چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔چک35۔بارہ ایل سائیں دی کھوئی کے قریب تین ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار بیو پاری محمد افضل سے ایک لاکھ54ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر اور صدر نے دو مقدمات 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں