ساہیوال، کالعدم تنظیم کے 26 کارکن ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ساہیوال(ایس این این) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں پر پولیس اہل کاروں پر قاتلانہ حملہ ،جلائو گھیراؤ، ڈکیتی اوردہشت گر دی کے مقدمہ میں گرفتار 26کارکنوں کو27اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس غلہ منڈی کے سپرد کر دیا ہے ۔عدالت نے ملزموں کو تفتیش کے بعد دوبارہ 27 اپریل کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا۔26ملزموں میں محمد سلیم،علی رضا،محمود امین،ابوبکر صدیق،شکیل احمد،اکرام سلیم،محمد محسن،،اشفاق حسین،محمد بشیر،محمد منیر،ذو الفقار علی،محمد شاہ زیب،محمد جنید،احمد علی،محمد یٰسین،وقاص خاں،ناصر علی،ماجد رسول،محمد زین،فیض عباس،نبیل شاہد رسول،عبد الرحمن،حسنین شاہد اور محمد عمران شامل ہیں۔پولیس غلہ منڈی نے 13۔اپریل کو جی ٹی روڈ چک87۔نائن ایل کے قریب بلاک کر کے پولیس اہل کاروں دو ڈی ایس پی،دو انسپکٹر،دو ایس ایچ او سمیت24 اہل کاروں کو زخمی کر نے کے الزام میں7انسدداد دہشت گر دی ایکٹ 149,148,109,382,186,353,446,324 ت پ 16ایم پی او اور7-6 ایس او پیز کی خلاف و رزی کے الزامات میں مقدمہ درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں