ساہیوال، پولیس کی حراست میں خاتون کی موت، دیہاتیوں کا احتجاج

ساہیوال(ایس این این) پولیس گوگیرہ کے خلاف تھانہ نور شاہ کے گیٹ پر ایک محنت کش خاتون کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں خواتین دیہاتیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو اپنا ایک موبائل کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے جب گوگیرہ کی ایک بیوہ خاتون جانو نامی جب کھیتوں میں گھاس پھوس اکٹھا کرنے گئی تو اسے موبائل ملا تو اس نے موبائل اپنے ساتویں جماعت کے طالب علم بیٹے کو دے دیالیکن پولیس نے جب موبائل کی لوکیشن ٹریس کی تو موبائل بچے سے مل گیا ۔پولیس نے بچے کو حراست میں لیکر تشدد کیاتو بچے نے بیوہ خاتون اپنی ماں کا نام دلے لیا جس پر پولیس نے خاتون کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔ جس پر ورثاء نے میت کو اٹھا کر تھانہ نور شاہ کے گیٹ پر تھانہ بنگلہ گوگیرہ کی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔حکام نے مو قع پر پہنچ کر انصاف کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین منتشر ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں