ساہیوال، تحریک لبیک کے 98 کارکن گرفتار، ڈی ایس پی زخمی

ساہیوال (ایس این این) ساہیوال ڈویژن سے تحریک لبیک کے98 کارکنان گرفتار ‘ڈی ایس پی سمیت پولیس ملازمین زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ڈویژن میں ساہیوال ‘اوکاڑہ اور پاکپتن میں تحریک لبیک کی طرف سے اپنے مطالبات کے حق میں ا حتجاج کے بعد پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کی ہیں۔ اے ڈی آئی جی پولیس رانا افتخار احمد کے مطابق ساہیوال میں تحریک لبیک کی29 کارکنان‘ اوکاڑہ میں 28اور پاکپتن میں 41 کارکنان گرفتارکئے گئے ہیں۔اوکاڑہ میں مظاہرین نے 6پولیس اہلکاروں کو زخمی اور 5سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایاہے جبکہ پاکپتن میں 2پولیس اہلکاروں کو زخمی کیاگیا ہے۔ انہوںنے بتایا ہے کہ ابھی تک ساہیوال میں سرکٹ ہائوس کے قریب جی ٹی روڈ اور قصبہ گیمبر جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری ہے ۔ اسی طر ح پاکپتن کے 2مختلف مقامات پر قبولہ روڈ پر اور پاکپتن کے نزدیک دھرنا جاری ہے جبکہ ضلع اوکاڑہ کلیئر ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جارہاہے۔دریں اثناء مظاہرین اور جھڑپوں کے دوران ڈی ایس پی اور 2اے ایس آئی سمیت 16پولیس ملازمین زخمی ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں