ساہیوال، 35 اساتذہ کورونا کاشکار، کئی جعلی طبی رپورٹس بھی جمع

ساہیوال(ایس این ان)ساہیوال اور اوکاڑہ میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث صورتحال تشویشناک رُخ اختیار کر گئی ہے۔ضلع ساہیوال اور اوکاڑہ سے فہرست سامنے آئی ہے جہاں کے 35 اسکولوں کے اساتذہ اس مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد کمشنر ساہیوال نے اس ضلع کے اسکول بھی بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر نادر چٹھہ نے سیکرٹری ایجوکیشن کو خط لکھا جس میں بتایا کہ مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 35 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن کی تفصیلات بھی خط میں دی گئی ہیں، تجویز دی گئی ہے کہ اس ضلع کے اسکولوں کو بھی بند کر دیا جائے۔دوسری جانب یہ اطلاعت بھی گردش میں ہیں کہ سکولز میں کورونا کی صورت حال ایس او پیز پر عمل درآمد کی وجہ سے قابو میں تاہم بازاروں، کچہری، بنکس میں بغیر ایس او پیز کے ہجوم کی وجہ سے کورونا بے قابو ہو رہا ہے۔ اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری سکولز کے کئی اساتذہ جعلی رپورٹس کی مدد سے خود کو کورونا کا مرض ظاہر کر رہے ہیں تا کہ سنسنی پھیلے اور والدین اصرار کریں کہ سکولز بند کر دئیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں