ساہیوال، برہنہ تصاویربنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)سالگرہ کی تقریب میں لڑکی کی ننگی تصویریں بناکر بلیک میل کرنیوالے گرفتار،ملزم پرویز کی بیوی (ع)کی سالگرہ پر گئی اورڈریسنگ روم میں ایک لڑکی کی برہنہ تصاویربناڈالیں،تصویروں سے ملزم لڑکی کواپنے ساتھ جنسی تعلقات پرمجبورکرتارہا،انکارپرتصاویر دوست احباب اورلڑکی کے گھروالوں کو دکھائیں ،ملزم پرویز لڑکی کاسسرالی بتایاجاتاہے ۔محلہ گئو شالاغلہ منڈی کی رہائشی (ع) سالگرہ کی تقریب میں ملزم پرویز کی بیوی بھی شامل تھی متاثرہ لڑکی کپڑے تبدیل کررہی تھی کہ پرویز کی بیوی نے چپکے سے تصویریں بنالیں ملزم پرویز نے تصویروں کی مددسے لڑکی کو بلیک میل کرناشروع کردیا،متاثرہ لڑکی نے بتایاکہ ملزم اسے اپنے خاوند کوچھوڑکراپنے پاس آنے پر مجبورکرتارہا،انکارکی صور ت میں اس کو ذہنی وجسمانی اذیت دیناشروع کردی اوربرہنہ تصویریں اس کے گھروالوں کو دکھائیں ۔لڑکی نے تنگ آکرملزم کیخلاف مقامی پولیس کو درخواست گزاری دی ۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں