ساہیوال، ملک ندیم کامران کے خلاف انٹی کرپشن کی کارروائی

ساہیوال(ایس این این )ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر اور پی پی 197 سے رکن صوبائی اسمبلی ملک ندیم کامران کے خلاف سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں کارروائی کا آغاز. ڈائریکٹراینٹی کرپشن ساہیوال چوہدری بابر رحمان وڑائچ نے ندیم کامرانکو طلب کر لیا.انچارج کچی آبادی میونسپل کارپوریشن ساہیوال بھی طلب ،متعلقہ ایکسئین محکمہ آبپاشی اور تحصیلدار محکمہ مال کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملک ندیم کامران نے مستحق غریبوں کے لئے کچی آبادی سے اپنے نام پلاٹ الاٹ کرالیا۔کچی آبادی میں غریبوں کے کوٹہ سے پلاٹ الاٹ کروایا گیا۔ اور دیگر ساتھیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیےدو کنال چار مرلہ قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔ملک ندیم کامران نے آٹھ مرلہ کمرشل پراپرٹی اپنے نام جعلسازی سے بیع کرائی۔ ملک ندیم کامران نے بطور صوبائی وزیر سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے کمرشل اراضی پر قبضہ کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا۔ تمام ملزمان و مفاد کنندگان کے خلاف اینٹی کرپشن نے انکوائری کا آغاز کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں