ساہیوال، بہتر زندگی نامی ہیلتھ سنٹر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر سیل

ساہیوال(ایس این این) پولیس سول لائن نے تحصیل چوک میں بہتر زندگی نام کے ہیلتھ سنٹر میں غیر ملکی فنڈز سے غیر اخلاقی سر گر میوں اور جعل سازی کے الزامات میں زونل ہیڈ سمیت چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج۔تین گرفتار تفصیلات کے مطابق ہیومن رائیٹس کے ایک نمائندہ سمیع اللہ طارق نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو شکایت کی کہ تحصیل چو ک میںعر صہ دراز سے غیر ملکی فنڈنگ سے بہتر زندگی ہیلتھ سینٹر کام کر رہا ہے جس کے زونل ہیڈ سعید احمد،آپریشن مینجر زاہد ،لیڈی ڈاکٹر لبنیٰ نذر،سٹاف نرسوں صدف چندا،شاہین اختر اور ڈرائیور ذیشان اس مکروہ دھندا میں ملوث ہیں اور غیر ملکی فنڈنگ سے یہ سینٹر چل رہا ہے ۔جس میں اسقاط حمل اور دیگر غیر اخلاقی سر گر میاں سر انجام دی جا رہی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایک ٹیم نے چھاپہ مارا تو این جی او جعلی نکلی اور کروڑوں روپے انٹر نیشنل تنظیموں سے لیکر بغیر کسی آڈٹ وغیرہ کے ہڑپ کر نے کا مر تکب پایا ۔جس پر پولیس سول لائن نے ہیومن رائیٹس کے سمیع اللہ طارق کی مد عیت میں مقدمہ 420ت پ درج کر لیا اور تین ملزموں سعید احمد،محمد زاہد اور ذیشا ن کو گرفتار کر لیا اور سینٹر کو سیل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں