ساہیوال، حساس ادارے کا ملازم امام مسجد سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار

ساہیوال(اُایس این این) سینٹرل جیل روڈ پر ڈی پی او آفس کے قریب امام مسجد مولانا قاری حنیف سے تین لاکھ روپے کی نقدی ہتھیانے کے الزام میں نا معلوم حساس ادارہ کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج ۔پولیس سول لائن ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔واقعات کے مطابق چک52۔جی ڈی کھوڈاں کا رہا ئشی امام مسجد قاری محمد حنیف جو جا نوروں کے بیو پار کا کاروبار کر تا ہے ضلع کچہری اپنی موٹر سائیکل نمبر8629۔ایس ایل کے پر آیا.جب ڈی پی او آفس کے قریب پہنچا تو ایک موٹر سائیکل سوار حساس ادارہ کے ملازم نے واکی ٹاکی وائر لیس سیٹ سمیت آکر موٹر سائیکل سوار امام مسجد کوروک لیا اور کہا کہ ڈکیتی ہوئی ہے تلاشی دو اورتلاشی کے بہانے تین لاکھ روپے کی نقدی لیکر رفو چکر ہوگیا امام مسجد کے شور اور واویلہ کے با وجود پولیس کی ڈیوٹی پر کھڑے کسی اہلکار نے مدد نہ کی ۔پولیس سول لائن نے امام مسجد قاری محمد حنیف کی مد عیت میں تین یوم کی تا خیر سے مقدمہ420 ت پ درج کر لیا ہے سی سی ٹی وی سر کاری کیمروں کے با وجود پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں