ساہیوال، نجی ادارے کے پرنسپل کا طالب علم پر تشدد، مقدمہ درج

سا ہیوال(ایس این این) پولیس فتح شیر نے دسویں جماعت کے طالب علم غلمان علی پر تشدد کر نے کے الزام میں ایک ٹیچر سفیان طالب کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق طارق بن زیاد کالونی ساہیوال کے ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل سفیان طالب نے کلاس روم میں طالب علم غلمان علی کو ڈنڈوں سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم بے ہوش ہو گیا اور اسے سول ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ۔جس کے بعدطالب علم کے باپ علی ضیاء صابری کی مد عیت میں مقدمہ328/A ت پ درج کر کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں