ساہیوال، نئی نویلی دلہن لاکھوں روپے لے کر فرار

ساہیوال (بیورورپورٹ)سعودی عرب پلٹ نوجوان کی شادی اور نئی نویلی دولہن شادی کے دوسرے روز اہل خانہ کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر لاکھوں روپے جہیز کا سامان چوری کر کے دولہے کے ارمانوں پر پانی پھیر کر فرار ہو گئی۔پولیس فتح شیر نے بیوہ عورت حمیدہ بیگم فتح شیر کالونی کی مد عیت میں مقدمہ درج کر لیا۔تفصیل کے مطابق سعودی عرب پلٹ عثمان ساہیوال آیا اور اس کی شادی مہوش نامی لڑکی سے ہوئی شادی کے دوسرے روز مہوش نے چائے میں نشہ آور چیز پلا کر اہل خانہ کو بے ہوش کر دیا اور گھر سے فرار ہوتے ہوئے طلائی زیورات،نقدی،ریال اور پارچات لاکھوں روپے مالیت کے چوری کر کے فرار ہوگئی۔اس نے بتایا الزام علیہ ایک گروہ سے جو سادہ لوح کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹتے ہیں سائل کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے جس پرپولیس فتح شیر نے عثمان کی بیوی مہوش،ارشد،قیصر،رمضان اور پانچ نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔بیوہ عورت کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ سخت نا انصافی ہوئی ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں