ساہیوال(ایس این این) ساہیوال ایجوکیشن اتھارٹی نے کورونا کیسز کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 81 فائیو آر کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں. مذکورہ سکول کو دو کیسز مثبت آنے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے. مبینہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ سکول کی ایک خاتون ٹیچر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا مگر اسے ہیڈ مسٹریس کی جانب سے چھٹی نہیں دی گئی جس کے بعد ایک اور کیس منظر عام پر آ گیا ہے. سی ای او نے اطلاع ملنے پر سکول کو 6 اپریل تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں.
