ساہیوال، بنک عملے نے شہری کو لُوٹ لیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال کے نجی بنک کے کیشئیر نے شہری کے اکاؤنٹ سے رقم نکال کر ہڑپ کرلی،پتہ چلنے پر رقم واپس کردی،-اکاؤنٹ ہولڈر کی شکایت پر FIAنے مقدمہ درج کرلیا- ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 59جی ڈی کے رہائشی اجناس کے بیوپاری شریف فتیانہ نے حبیب بنک فرید ٹاؤن برانچ ساہیوال میں اکاؤنٹ کھلوارکھاہے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 92ہزار261 روپے موجود تھے-آپریشن منیجر طاہر اور ہیڈ کیشیئر صدام نے اکاؤنٹ ہولڈر کی سادہ لوحی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فالتو چیک بک جاری کروارکھی تھی بنک افسران نے اپنے پاس موجود چیک بک کے ذریعے وقوعہ کے روز ایک لاکھ 90 ہزار800روپے کی رقم نکال کرخردبرد کرلی ضرورت پڑنے پر شریف فتیانہ بنک رقم لینے آیا تو اکاؤنٹ میں صرف 258روپے موجود تھے دریافت کرنے پر بنک عملہ نے اسے زبردستی بنک سےنکال دیا. بیوپاری کی شکایت پر FIA ملتان سرکل نے بنک منیجر طاہر، ہیڈکیشیئر صدام کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے بنک منیجر طاہر اور صدام نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ غلطی سے رقم نکلوائی تھی جو اکاؤنٹ ہولڈر کو واپس کردی تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں