ساہیوال (بیورورپورٹ)ملک کے دیگر اضلاع کی طر ح ساہیوال میں بھی کرونا وبا میں تیزی،ہسپتال مریضوں سے بھرنے لگا،ضلعی انتظامیہ نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔فرید نگر کالونی میں شبیر نامی محنت کش کرونا سے جاں بحق ہو گیا۔ قبل ازیں فرید ٹاؤن میں بھی میاں بیوی جاں بحق ہو چکے ہیں. ساہیوال کے بازاروں میں دن بھر بغیر ماسک کے مرد وزن کا رش لگا رہتا ہے. لوکل بسوں میں بھی لوگ بغیر احتیاطی تدابیر کے سفر کر رہے ہیں. کئی اموات کے بعد لوگ خوف کے مارے اپنے عزیز وں کو خاموشی سے دفنا رہے ہیں ڈاکٹروں نے شہریوں کو سخت احتیاط کرنے کا مشورہ دیاہے۔تاہم اس پر عوام کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے.
