ساہیوال(بیورورپورٹ)اے سی ساہیوال میاں سرمد حسین کا بھاری پولیس نفری کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد کے فارم ہاوس پر چھاپہ۔ اکاونٹ آفس اور سیکورٹی آفس کو سیل کر دیا گیا۔ رانا عامر شہزاد نے اپنے ڈیرے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے سی ساہیوال نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر فارم ہاوس پر چھاپہ مارا ملازمین کے ساتھ بد تمیزی کی اور فورس کو میری گرفتاری کا حکم دیاجو بعد ازاں واپس لے لیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے پہلے ان کی دو مارکیوں کو بند کیا میری ایک توہین عدالت کی درخواست ڈی سی اور کمشنر کے خلاف ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جس کی وجہ سے مجھے بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہ ہے کہ اے سی کے چھاپہ کے دوران فارم ہاوس پر کوئی شادی بیاہ کا پروگرام نہیں ہو رہا تھا اے سی نے کہا کہ فارم ہاوس میں لائٹس کیوں چل رہی ہیں انہیں بند کر دو جب ان کا حکم ما نا گیا تو انہوں نے دوبارہ لائٹس جلانے کا حکم دے دیا اس دوران انہوں نے 1/2 مرلہ کے اکاونٹ آفس کے عملہ کو باہر نکال دیا اور تلاشی کے بہانے 15 لاکھ روپے غائب کر دیے گئے سیکورٹی آفس بھی سیل کر دیا گیا انہوں نے سوال کیا ہے کہ 24 ایکڑ پر محیط فارم پر رات کو کوئی واردات ہو جائے تو کون ذمہ دار ہو گا انہوں نے اے سی سرمد حسین اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ڈی سی ساہیوال کو درخواست دے د ی ہے۔
