ساہیوال(ایس این این )ساہیوال میڈیکل کالج و ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی نجی قانون سازی،ڈاکٹرحضرات کو کورونا ریلیف فنڈز کی فراہمی روک دی۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالج و ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے نجی قانون ساز اسمبلی قائم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے وابسطہ ڈاکٹرز کو کورونا ریلیف فنڈز کی فراہمی روکنے کا قانون پاس کر دیا،جس سے ڈی ایچ کیو سے وابسطہ ڈاکٹرز میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے،متعدد ڈاکٹرز نے پرنسپل،میڈیکل کالج و ہسپتال انتظامیہ کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ قیوم ہسپتال کو فنڈز جاری کیے گئے جبکہ ڈویژن کے بڑے ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کو کورونا ریلیف فنڈز سے محروم کر دیا گیا،ھم بھی فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں،مگر ھمارے ساتھ میڈیکل کالج و ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ زیادتی کر رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے ایسے فیصلے ھمارے حوصلوں کو پست کرتے ہیں،جس سے ھماری کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ایک سال پہلے جاری ہونے والے ہمارے فنڈز اگر جاری نہ کیے گئے،تو ھم بھی احتجاجاً کورونا وارڈز میں کام نہیں کریں گے،اور ھم ڈاکٹرز کمیونٹی وزیرِ ہیلتھ،میڈیکل کالج انتظامیہ و قائمقام ایم ایس ریاض احمد چوہدری سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کرتے ہیں۔
