مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ

ساہیوال(بیورورپورٹ)مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ،ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے شعراء اور ادبا کی کتابوں پر مختلف ایوارڈ دیے گئے -تقریب کے مہمان خصوصی احمد خاور شہزاد ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ڈویژن تھے- سر پرست اعلیٰ مہکاں پنجابی ادبی بورڈ حاجی پیر سید احسان الحق ادریس نیصدارت کی جبکہ میزبانی کے فرائض صدر مہکاں پنجابی ادبی ڈاکٹر مشتاق عادل کاٹھیا نے اداکئے-تقریب میں راجا جہانگیر قمر کی کتاب ”اج آکھاں اماں حوا نوں ” کو پنجابی غزل کا ایوارڈ دیا گیا- محبوب عالم طارق کی کتاب ” ادب شوق ” اور بابا اشفاق حسین خاکی سائیں کی کتب ” باوا مٹی دا ” کو بھی ایوارڈ دیئے گئے-ایوارڈ حاصل کرنے والی دیگر کتب میں شاہ محمد شاہو فریدی کی کتاب ” گونگے بولدے” اور شاکر جتوئی کی کتاب ” اڈیک” شامل تھیں -پنجابی سیوک کا ایوارڈ شاکر جتوئی اور بہترین جرنلسٹ 2020کا ایوارڈ براڈ کاسٹر ملک دلاور سلطان ڈھکو کو دیا گیا-ایوارڈ حاصل کرنے والے شعراء و ادبا نے مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کا شکریہ اداکیا-تقریب کے آخر پر مہمان خصوصی احمد خاور شہزاد اور صدر تقریب پیر حاجی احسان الحق ادریس کو اعزازی شیلڈیں بھی پیش کی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں