ساہیوال، ٹیکنالوجی کالج کے سامنے خواجہ سراؤں کے ڈانس پر چھاپہ

سا ہیوال(ایس این این) شادیوں کی تقریبات میں فائرنگ،آتش بازی ،اسلحہ کی نمائش اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی تین دولہائوں سمیت 27کے خلاف مقدمات درج 16گرفتار۔چار خواجہ سرا فرار ہونے میں کامیاب۔ پولیس بہادر شاہ نے ٹھٹھہ پر بانہ دریائے راوی کے کنار ے راسب پر بانہ کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کر نے والے لائوڈ سپیکر پر فحش ریکارڈنگ پر بھنگڑے اور آتش بازی چلاتے ہوئے دولہا کے دو بھائیوں ناصر،عقیل ،باپ جعفر،حاکم، آصف،رب نواز ،اظہر،فیاض طارق ،عمران ،امتیاز سمیت گیارہ کو گرفتار کر لیا ۔دولہا راسب پر بانہ فرار ہو گیا ۔پولیس نی13ملزموں کے خلاف 337/H2 ت پ 6سائونڈ سسٹم ایکٹ 286,285ت پ 8-3میرج ایکٹ درج کر لیا۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جہاز گراؤنڈ کے سامنے شادی کی تقریب میں چار خواجہ سرا ڈانس اور بھنگڑے فحش ریکارڈنگ پر کر ہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر عاکف کلیم کو گرفتار کر لیا جبکہ دولہا اور چار خواجہ سرا فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی نے 294 ت پ اور6سائونڈ سسٹم ایکٹ مقدمہ درج کر لیا ۔چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 17۔گیارہ ایل میں محسن زاہد کی شادی کی تقریب میں منچلے فائرنگ کر کے اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے اور بھنگڑے ڈالے جا رہے تھے کہ پولیس صدر نے چھاپہ مار کرمقبول احمد ،احسن زاہد ،انکے باپ راجہ زاہد عباس کو گرفتار کر لیا تین فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ 11 بی اسلحہ ایکٹ اور8میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میںدو لہا سمیت 8کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں