ساہیوال، ایس ایچ او کی اصلاحی ترغیب، ڈاکو تائب ہو گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ایس ایچ اوملک ندیم انورکی اصلاحی ترغیب پرڈکیت تائب ہوگیا،قرآن پاک پر حلف دے دیا، گناہوں کی دنیاسے توبہ کرتے ہوئے آئندہ وارداتیں نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروادی۔ڈی پی او کاشف اسلم کی ہدایت پرایس ڈی پی اوصدرسرکل فرخ جاویداورایس ایچ اوتھانہ یوسفوالاملک ندیم انورعاصم نے رب نواز عرف چڑی ولد نصیر احمد قوم مہار سکنہ 73/5ایل تحصیل و ضلع ساہیوال جو کہ 30 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر چالان ہوا۔ آج مورخہ 26.03.2021 کو ہمراہ معززین علاقہ ارشادعلی ولد عبدالغفور وغیرہ نے حاضر آ کر قران پاک پر حلف دیا ہے کہ آج کے بعد میں کسی قسم کی کوئی واردات ڈکیتی، راہزنی نہیں کروں گا اور نہ ہی کسی کریمینل سے کوئی تعلق رکھوں گا اور نہ ہی کسی کو دعوت دوں گا میں اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کرتا ہوں اورآئندہ ایک اچھا انسان بن کر شریفانہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں مجھے مہلت دی جائے جس پر SHO ندیم انور عاصم تھانہ یوسف والا نے معززین علاقہ کی موجودگی میں رب نواز عرف چڑی کو قرآن و سنت کے حوالہ جات دے کر بریف کیا اور اس سے چوری، ڈکیتی و دیگر وارداتیں نہ کرنے کا قرآن پاک پرحلف لیا اوراس کے حق میں استقامت کی دعا ئےخیر بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں