چیچہ وطنی کے تاجر رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

چیچہ وطنی(ایس این این) معروف تاجر راہنما اور سماجی کارکن جناب یوسف جمال ٹکاقاتلانہ حملے کے بعد جاں بحق. یوسف جمال ٹکا پر آج نامعلوم افراد نے فائرنگ کی.تین فائر یوسف جمال ٹکا کو لگے اور وہ شدید زخمی ہوگئے. حالت نازک ہونے پر انھیں ہسپتال لے جایا گیا تا ہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ساہیوال ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے. یوسف جمال ٹکا کے قتل پر چیچہ وطنی کی فضا سوگوار ہو گئی ہے اور علاقے میں اس قتل کے خلاف شدید جذباتی کیفیت پائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں