ساہیوال، ہیڈ ماسٹر کے خلاف ٹیچر پر تشدد کا الزام جھوٹا ثابت

ساہیوال(بیورورپورٹ)گورنمنٹ ہائی سکول37فورایل میں ہیڈماسٹرکاٹیچرپرتشددکاڈراپ سین،معاملہ جھوٹانکلا،سکول سٹاف وبچوں نے تردیدکردی۔گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائی سکول 37فور،ایل جھکڑاں والا کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ سکول ہیڈماسٹرمحمدطارق نے ٹیچرافضل کوتشددکانشانہ بنایااورگالم گلوچ کیاگیا۔معاملہ کی تصدیق کی گئی تووقوعہ جھوٹانکلا،سکول سٹاف اوربچوں نے بھی تردیدکردی۔سکول ذرائع کے مطابق ہیڈماسٹرمحمدطارق ادارہ کو معیاری تعلیمی درسگاہ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور ٹیچرمحمدافضل اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کارلاکربچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کررہے ہیں۔معززین دیہہ نے من گھڑت خبروں وافواہوں کی تردیدکرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن سرگرمی قراردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں