ساہیوال، دوسری شادی کی بارات سے قبل ٹیچر دولہا اغوا

سا ہیوال(ایس این این) ساہیوال میں 58 سالہ سکول ٹیچر اغوا. سکول ٹیچر کو دوسری شادی کے لیے بارات کی روانگی سے کچھ دیر قبل اغوا کیا گیا. تفصیل کے مطابق فرید ٹاؤن سکیم نمبر 3 وائی بلاک سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے ایک 58سالہ سکو ل ٹیچر اور عثمانیہ مسجد کے خطیب دولہا کو بارات روانگی سے قبل اغوا کر لیا گیا۔سکیم نمبر3کے فضل حق نے پہلی بیوی سے اولاد نہ ہونے کی بنا پر دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور اسکی بارات کی روانگی 22مارچ طے پائی توایک روز قبل نامعلوم ملزموں نے سکول ٹیچر مولوی فضل حق کو اسکی موٹر سائیکل نمبر786۔کے ڈبلیوایل سمیت اغوا کر لیا اور اسکا موبائل فون بھی بند کر دیا اور کار میں ڈال کر لے گئے۔پولیس فرید ٹاؤن نے ٹیچر کے بھائی قاری محمد انوار الحق کی مد عیت میں نا معلوم اغو اکاروں کے خلاف 365 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ورثاء نے شبہ ظاہر کیا ہے ملزموں نے اسے قتل کی نیت سے اغوا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں