ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میں طوفان کیساتھ بارش،کئی دیہاتوں میں درخت اکھڑگئے،مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی ہوگئی،گندم کی کھڑی فصل کو جزوی نقصان پہنچا۔ساہیوال شہر اوراس کے گردونواح کے مختلف علاقوں،بڈھ ڈھکو،چک نمبر95/9ایل،کمیر،نورشاہ،ہڑپہ اور یوسف والا سمیت دیگرعلاقوں میں طوفان کے ساتھ بارش برسی جس کے نتیجہ میں درخت جڑوں سے اکھڑگئے اورآرایچ سی کمیرکے نزدیک ایک مکان کی چھت گرنے سے 28سالہ خاتون زخمی ہوگئی جسے ریسکیو1122نے طبی امداددی۔طوفان سے گندم کی کھڑی فصل کو جزوی نقصان پہنچا۔بارش کے باعث شاہراہوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے مطلع ابرآلودرہنے کاامکان ہے۔
