ساہیوال(ایس این این) خود کوکنوارہ ظاہرکرکے دوسری شادی کرنیوالے پولیس کانسٹیبل اوراس کے والد سمیت تین ملزموں کیخلاف مقدمہ درج۔پولیس نے پیٹی بندبھائی کو بچانے کیلئے مقدمہ کے اندراج میں تاخیرکی۔اعلیٰ افسران ومیڈیاکی مداخلت پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔نواحی گاؤں 65اے جی ڈی کی رہائشی طیبہ سے دوسری شادی کیلئے محکمہ پولیس میں کانسٹیبل امتیازنے دھوکہ دہی وفراڈسے خود کوکنوارہ ظاہرکیااوراسکے ساتھ دوسری شادی رچالی۔دلہن پر پہلے دن ہی اپنی سابقہ شادی کوچھپانے میں ناکام رہااور اصلیت کھل گئی۔خاتون نے دلبرداشتہ ہوکرخاوند کیخلاف 420کامقدمہ درج کرادیا۔
