ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں4 خواتین سمیت 5 افراد کی خود کشی۔ پانچوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گئے۔کوٹ خادم علی شاہ کی 60 سالہ نسرین، 30 بارہ ایل کی انجلی، 96 سکس آر کی آمنہ، 90 نائن ایل کی نوشابہ اورفتح پور کے ظفر علی نے گندم میں رکھنے والی گولیوں اور کالے پتھر کی مدد سے خودکشی کر لی۔ تمام افراد کی خودکشی کے وجہ گھریلو جھگڑے بتائی جاتی ہے۔
