ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں کورونا کے پیش نظر ہفتے میں دو دن کاروباری مراکز بند رکھے جانے کے سلسلے میں تاجر برادری اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب. ہفتہ اتوار کی بجائے اب ساہیوال میں جمعہ اور ہفتہ کاروباری مراکز بند رہیں گے. پنجاب حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو بازار بند رکھنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر ساہیوال کی تاجر برادری کو تحفظات تھے. آج تاجروں کی تجویز پر ڈپٹی کمشنر نے دنوں میں تبدیلی کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کو دکانیں بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
