ساہیوال،حادثہ میں جاں بحق ہونے والی کی بیوہ کے لیے امدادی چیک

ساہیوال(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے پچھلے سال عارف والا روڈ پر نیو چوہدری ٹرانسپورٹ کی بس کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے رب نواز کی بیوہ ارم جاوید کو ڈھائی لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا – سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین بھی اس موقع پر موجود تھے -واضح رہے کہ 10اگست 2020 کو ہونے والے اس حادثے میں 6افراد ہلاک اور ایک مسافر شدید زخمی ہوا تھا جن میں سے 5افراد کے ورثا کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے اور ایک زخمی شخص کو ایک لاکھ روپے معاوضہ پہلے ہی دیا جا چکا ہے- سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین نے بتایا کہ یہ امدادی رقم مسافروں کی انشورنس کی مد مین دی جا رہی ہے اورپورے پنجاب میں ساہیوال واحد ضلع ہے جہاں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ذاتی دلچسپی سے ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والے مسافروں کو امداد ی رقوم دی گئیں ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں