ساہیوال(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ساہیوال میں بھی لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین نے خلاف ورزی پر 20 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور ہفتہ،اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کے حوالے سے ساہیوال میں بھی کارروائیاں جاری ھیں اور خلاف ورزی پر 20 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا گیا اور پابندی کے باوجود کھلنے والی مارکیٹس کو بند کروادیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین کے مطابق ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ھدایت پر کورونا ضابطہ اخلاق اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کروایا جا رھا ھے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ھیں۔
