ڈی پی ایس، ساہیوال کے طالب علم کا اعزاز

ساہیوال(ایس این این) ڈویژنل پبلک سکول و انٹر کالج ساہیوال کے طالب علم کا اعزاز۔ ایوان صدر میں کیش پرائز اور سرٹیفکیٹ سے نواز گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول و انٹر کالج ساہیوال کے طالب علم ثمران شاہد کو انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2020ء میں امتیازی نمبر حاصل کرنے پر اعزاز سے نواز گیا۔ ایوان صدر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ ثمران شاہد کو یہ اعزاز صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں