دیپال پور، 14 سالہ لڑکے سے اوباش کی زیادتی

دیپال پور(ایس این این) دیپالپور میں اوباش نوجوان کی 14 سالہ بچے سے زیادتی. بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا.تفصیل کے مطابق14 سالہ فاروق مقامی درس میں عالم دین کا کورس کر رہا تھا کہ اوباش ملزم کھانے کی دعوت کے بہانے اپنے مکان میں لے گیا اور زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناکرفرار ہو گیا تھا.دیپالپور پولیس نے 14 سالہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی تھیں. پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا.پولیس نے ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں