ساہیوال، بااثر زمیندار کی خاتون سے زیادتی کی کوشش

ساہیوال (بیورورپورٹ)بااثرزمیندار کی خاتون زیادتی کی کوشش،فرنٹ ڈیسک کادرخواست وصول کرنے سے انکار،محررنے بے عزت کرکے میاں بیوی کو تھانہ سے نکال دیا،ملزم کی خاتون کو دوبارہ جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کی دھمکیاں،متاثرہ خاتون خاندان کے ہمراہ ڈی پی اوآفس پہنچ گئی،انصاف کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آبادی احاطہ گڈگوراں ٹھٹھہ بہادرسنگھ ساہیوال کے رہائشی علی اکبرکی بیوی گھرمیں اکیلی تھی کہ گاؤں کا زمیندارمولابخش گھرمیں گھس گیاجس نے چاقو خاتون کی گردن پر رکھ دیااورقتل کی دھمکی دیکرزیادتی کی کوشش کی،خاتون کے شورپردیہاتیوں کو آتادیکھ کر ملزم فرارہوگیا۔متاثرہ خاتون نے بتایاکہ اس نے کاروائی کیلئے تھانہ نورشاہ درخواست گزاری جوفرنٹ ڈیسک افسرنے وصول کرنے سے انکارکردیا۔محررتھانہ نے درخواست لیکررکھ لی اورمیاں بیوی کو تھانے سے باہرنکالتے ہوئے کہاکہ تم لوگوں کی کوئی عزت نہیں ہے اگرزیادتی ہوبھی گئی ہے توکونسی قیامت آگئی ہے۔متاثرہ خاندان نے ڈی پی اومحمدکاشف اسلم سے ملزم کے ساتھ پولیس عملہ کیخلاف بھی کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں