ساہیوال، دوکاندار سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

سا ہیوال(ایس این این) محلہ فرید گنج میں دوکاندار سے ڈکیتی کی واردات ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق محمد امجدگولی ٹافی والے اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کہ آتشی اسلحہ سے مسلح تین موٹر سائیکل سوار آگئے اورپسٹل دکھا کر نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔جس پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا ہے اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تدارک کے لئے پولیس کا گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا اور انتباء کیا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر ڈکیتی کے ملزموں کو گرفتار نہ کیا گیا تو تاجر شٹر دائون ہڑتال پر مجبور ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں