ساہیوال، رمضان المبارک میں 20 رمضان بازار لگائے جائیں گے: کمشنر

ساہیوال(بیورورپورٹ)عوام کو رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاء صرف کی سستے داموں فراہمی کے لئے ساہیوال ڈویژن میں 20رمضان بازار لگائے جائیں گے جن کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں -ان رمضان بازاروں میں آٹا،چینی،دالیں،سبزیاں اور پھل مارکیٹ سے 10سے20فیصد ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گے -یہ بات کمشنر آفس میں ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی جس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے بارے میں تفصیلی غور کیا گیا -اجلاس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کی جبکہ اس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،اے ڈی سی آر ریونیو اویس مشتاق،ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اظہر دیوان،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عابد کمال چشتی کے علاوہ ڈی سی اوکاڑہ اور پاکپتن نے ویڈیولنک پر شرکت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال میں 8ضلع اوکاڑہ 8اور ضلع پاکپتن میں 4رمضان بازار لگائے جائیں گے -اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام رمضا ن بازار 8اپریل سے فنگشنل ہو جائیں گے –

اپنا تبصرہ بھیجیں