ساہیوال، وکیل کے ملازمین سے 11 لاکھ روپے چھین لیے گئے

سا ہیوال(ایس این این) ڈاکو بیوپاری ،تاجر کی ماں اور وکیل کے ملازمین سے گیارہ لاکھ13ہزار روپے کی نقدی ،ایک موبائل،ایک موٹر سائیکل اور گائے لوٹ کر فرار ہو گئے۔زیڈ بلاک سکیم نمبر3میں ایک بیو پاری محمد طیب سے تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر نقدی ایک ہزار روپے ،موبائل اور موٹر سائیکل نمبر693۔ایس ایل این چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔گول چکر ساہیوال شہر میں ایک تاجر مرزا جمیل حسن بیگ کی بیوی نذیراں کو ایک خاتون ڈاکو نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ کار میں سوار کر کے 6لاکھ روپے کے زیورات ،نقدی تین ہزار روپے ،پرس چھین لیا اور کار سے ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔نیو فیصل آباد روڈ چو کھنڈی گائوں میں ایک وکیل نعیم الدین کی گائے مالیت 5لاکھ روپے انکے تین ملازمین کو باندھ کر چھ ڈاکو لیکر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون،فتح شیر اور بہادر شاہ محمد طیب،مرزا جمیل حسن بیگ اور نعیم الدین کی مد عیت میں تین مقدمات 392,382 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں