ساہیوال، نامعلوم افراد کے ہاتھوں زمیندار قتل

ساہیوال(ایس این این) :نامعلو م افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 78/5-R میں ایک زمیندار فیض رسول کو رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ فتح شیر مدثر خان کے مطابق مقتول اپنے گھر سے نکل کر ڈھاری کی جانب جارہاتھا کہ گھاٹ لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں