ساہیوال، چوری کی وارداتیں، موٹر سائیکل و قیمتی سامان چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میں مختلف مقامات سے موٹرسائیکلیں،ایل ای ڈی،ووفرونقدی چوری ہوگئی۔حسین کالونی چک نمبر90/9ایل میں عبدالرحمن طاہرکی موٹرسائیکل مالیتی 46ہزار روپے اس کے گھرکے باہرسے نامعلوم افراد چرا کر لے گئے.ریجنل سوئی گیس آفس کے قریب ٹھیکیدارمحمدادریس کی موٹرسائیکل مالیتی 1لاکھ پانچ ہزار روپے چوری ہو گئی.گاؤں 95/6آرمیں محمدسلیم اللہ کی دکان سے نقدی 15ہزار،ایل ای ڈی ووفرمالیتی 57ہزار روپے نامعلوم ملزموں نے چوری کرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں