ساہیوال، بس اور موٹرسائیکل تصادم، 5 افراد جاں بحق

ساہیوال (ایس این این) ساہیوال عارفوا لا روڈ پر تیزر فتار بس نے 2موٹرسائیکل سوار وں کوکچل دیا جس کے نتیجے میں3خواتین سمیت5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2شدید زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالہ روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہر سے واپس گھر جارہے تھے کہ 101/9-L گادھیاں کے قریب ساہیوال سے عارفوالہ کو جانے والی نجی بس کمپنی کی تیز رفتار بس نے پیچھے سے ٹکر مار کرکچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر جانے والے تمام افراد بس کے نیچے آگئے اور 3خواتین سمیت5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2افرادشدید زخمی ہوئے ہیں ۔ریسکیو1122 کے عملہ نے آدھ گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد تمام مرنے والے مردو خواتین کی لاشیں بس کے نیچے سے نکالیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور اور دیگر عملہ موقع سے فرارہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں