ساہیوال، 2 ہفتوں کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں ڈویژنل پبلک سکول 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ. کورونا کی شدت کے پیش نظر ڈی سی ساہیوال کی ہدایت پر ڈی پی ایس ساہیوال اور چیچہ وطنی کیمپس دو ہفتوں کے لیے بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں. دونوں کیمپس 2 ہفتوں کے لیے بند رہیں گے.ذرائع کے مطابق ڈی پی ایس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ہنگامی طور پر ادارے کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق باقی تمام ادارے حکومتی ہدایات کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں