ساہیوال(بیورورپورٹ)گن پوائنٹ پرلڑکے سے اجتماعی بدفعلی،راگئی ملک سے ثمربلوچ نے گن پوائنٹ پر ساتھی کی مددسے بدفعلی کی،عثمان اوراسماعیل نے عریاں تصاویراورویڈیوبنالی،ڈانس پارٹیوں پرنچاواکرغلط دھندہ کرواتے رہے،ٹیکہ لگاکرنامردبنانے اوربیچنے کی کوشش کی،بال بھی کاٹ دیے۔نواحی گاؤں 85/6-Rچھنج والادربارکے رہائشی راگئی ملک عرف شعبان نے بتایاکہ تین سال قبل عثمان عرف چاہت،اسماعیل عرف مکھنااورثمربلوچ سے اس کی ملاقا ت ہوئی جواسے ورغلاپھسلاکراپنے گھرلے گئے اورکہاکہ وہ لوگوں کو دبئی بھجواتے ہیں۔
ملزموں نے اسے نشہ آورگولیاں دیکراس کی عریاں تصاویراورویڈیوبنالیاوراس کو بلیک میل کرتے رہے۔راگئی نے بتایاکہ ملزموں نے اسے ڈانس پارٹیوں اورغلط دھندہ پرلگاکرلاکھوں روپے کھائے اوراسے بیچنے کی بھی کوشش کی۔ملزموں نے راگئی عرف شعبان کو نامردبنانے کیلئے آپریشن کراناچاہا اوراس کے نفس پرانجکشن بھی لگائے۔گزشتہ روزراگئی کا عثمان اوراسماعیل سے جھگڑاہوگیااورملزموں کے فون پر ملزم ثمراپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگیا۔ثمراورنامعلوم نے راگئی سے زبردستی بدفعلی کی جبکہ ایک ملزم اسلحہ لیکر نگرانی کرتارہا۔اوراس کی ویڈیوبھی بنالی،ملزموں نے راگئی کے کمرہ پرقبضہ کرتے ہوئے گھرسے نکال کرسامان مالیتی 3لاکھ روپے، نقدی 55ہزار روپے،آئی فون مالیتی 50ہزار روپے،طلائی ٹاپس،انگوٹھی،گلے کی چین وغیرہ مالیتی 1لاکھ 50ہزار روپے ہڑپ کرلئے۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
