چیچہ وطنی،بائی پاس پر حادثہ، تین افراد زخمی

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر تیز رفتار کار بریک فیل ہونے پر ٹرک سے ٹکر ا گئی۔کار میں سوار تین افراد زخمی.حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی.کار سوارشہباز ، فہد ، زبیر 98 اوکانوالہ بنگلہ سے واپس ساہیوال جارہے تھے ۔تینوں کا تعلق98 سکس آر ساہیوال سے بتایا جاتا ہے. ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے بعد تینوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں شفت کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں