ساہیوال، عارف روڈ پر ٹینکر کو حادثہ، ڈرائیور جاں بحق

ساہیوال(ایس این) عارف والا ساہیوال روڈ 149 ای بی کے قریب دودھ والا ٹینکر سڑک پر کھڑے آلو سے لدے ٹرالر سے ٹکرا گیا 28 سالہ ڈرائیور جاں بحق.ذرائع کے مطابق ٹینکر ساہیوال سے عارف والا کی طرف جارہا تھا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے روڈ پر کھڑے آلو سے لدے ٹرالر سے جا ٹکرایا.عارف والا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایک گھنٹہ کی کوشش کے بعد گاڑی کو کٹر سے کاٹنے کے بعد ڈرائیور کو نکالا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا.جاں بحق ڈرائیور کی شناخت ساجد علی سکنہ مرلے چوک کے نام سے ہوئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں